3روپے 49 پیسے فی یونٹ بجلی مہنگی کی جائے، سی پی پی اے کی نیپرا سے درخواست

May 21, 2024 | 00:18:AM
3روپے 49 پیسے فی یونٹ بجلی مہنگی کی جائے، سی پی پی اے کی نیپرا سے درخواست
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اویس کیانی ) مہنگائی کے ستائے عوام پر ایک اور مہنگائی بم پھوڑنے کی تیاری کر لی گئی ہے، نیشنل الیکٹرک اینڈ پاور ریگولیٹری اتھارٹی کو ایک ماہ کیلئے بجلی مزید مہنگی کرنے کی درخواست کی گئی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق نیپرا کو موصول درخواست میں کہا گیا ہے کہ ایک ماہ کیلئے فی یونٹ بجلی 3 روپے 49 پیسے مہنگی کی جائے، سینٹرل پاور  پرچیزنگ ایجنسی (سی پی پی اے)نے نیپرا سےکی ہے،درخواست اپریل کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کی گئی ہے،نیپرا کے مطابق سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی کی درخواست کی 30 مئی کو سماعت ہوگی،درخواست کی منظوری پر صارفین پر ساڑھے 34 ارب روپےکا بوجھ منتقل ہوسکتا ہے، ممکنہ اضافے کا اطلاق کے الیکٹرک صارفین پر نہیں ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں :کاروباری ہفتے کے پہلے ہی روز سٹاک ایکسچینج میں مندی آ گئی