فلوریڈا میں خوفناک بس حادثہ ، 8 افراد ہلاک ، 8 شدید زخمی

May 15, 2024 | 22:01:PM
فلوریڈا میں خوفناک بس حادثہ ، 8 افراد ہلاک ، 8 شدید زخمی
کیپشن: حادثے کا شکار بس، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)شمالی وسطی فلوریڈا میں کسانوں کو لے جانیوالی بس خوفناک حادثے کا شکار ہوگئی ، جس کے نتیجے میں8 افراد ہلاک ہوگئے۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق شمالی وسطی فلوریڈا میں منگل کی صبح کھیتوں میں کام کرنے والے کسانوں کو لے جانے والی بس کے حادثے 8افراد جان کی بازی ہار گئے جبکہ 8شدید زخمی ہوئے۔فلوریڈا ہائی وے پٹرول کے مطابق واقعہ صبح ساڑھے چھ بجے ڈنیلون، فلوریڈا کے مضافات میں پیش آیا جب فارم ورکرز (کسانوں)کو لے جانیوالی بس اور فورڈ رینجر ٹرک آپس میں ٹکرا گئے، تصادم کے نتیجے میں 8افراد شدید زخمی بھی ہوئے ۔
ہائی وے پٹرول لیفٹیننٹ پیٹ ریورڈن نے ایک پریس کانفرنس کے دوران بتایا کہ حادثے میں مجموعی طور پر 40 افراد کو مختلف ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا ہے جن میں سے کچھ کی حالت انتہائی تشویشناک ہے ۔ان کا مزید بتانا تھا کہ بس میں 53 افراد سوار تھے ، اس حوالے سے فلوریڈا ہائی وے پٹرول کی تحقیقات جاری ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: خبردار ہوشیار!این ڈی ایم اے نے ہیٹ ویوز کی پیش گوئی کردی