این ڈی ایم اے کی مئی اور جون میں ہیٹ ویو کی پیش گوئی

May 15, 2024 | 19:58:PM
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) این ڈی ایم اے نے مئی اور جون میں ہیٹ ویوز چلنے کی پیش گوئی کر دی۔

این ڈی ایم اے کے جاری کردہ الرٹ کے مطابق مئی اور جون میں ہیٹ ویوز چلنے کا امکان ہے، سندھ کے اضلاع عمر کوٹ، تھرپارکر، ٹندوآلہ یار، مٹیار ی اور سانگھر میں ہیٹ ویو کا خطرہ ہے، صوبہ بنجاب میں بہاولپور اور رحیم یار خان کے اضلاع میں بھی ہیٹ ویوز کا خطرہ ہے،  ہیٹ ویو انسانوں اور دیگر جانداروں کو بھی متاثر کر سکتی ہے، مئی کی 15 تا 30 درجہ حرارت 40 ڈگری تک جا سکتا ہے، ہیٹ ویو کا پہلا سپیل 2تا 3 دن پر محیط ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں: خاتون ڈاکٹر نے سڑک پر پڑے شخص کی جان بچا لی، ویڈیو وائرل

این ڈی ایم اے کا مزید کہنا ہے کہ مئی کے آخر میں دوسرا سپیل متوقع ہے جو کہ 4 تا 5 دن جاری رہے گا، جون کے مہینے میں درجہ حرارت 45 ڈگری تک جانے کا امکان ہے، جون کے پہلے 10 دنوں کے دوران ہیٹ ویو کا تیسرا سلسلہ بھی متوقع ہے، تیسرا سلسلہ تھرپارکر، عمر کوٹ، سانگھڑ، بدین، خیرپورکو متاثر کرے گا اور یہ سپیل 3 تا 5 دن جاری رہنے کی توقع ہے۔

این ڈی ایم اے نے شہری کو ہدایات جاری کرتےہوئے کہا ہے کہ گرمی سے مکمل طور پر بچنا تو مشکل تصور کیا جاتا ہے لیکن چند احتیاطی تدابیر کو اختیار کرتے ہوئے اپنے آپ کو اور اپنی صحت کی حفاظت کی جا سکتی ہے، ہیٹ سٹروک سے بچنے کے لئے پانی کا زیادہ سے زیادہ استعمال کریں اور کاربونیٹڈ مشروبات سے پرہیز کریں، جسم میں نمکیات کا توازن برقرار رکھنے کے لئے او آر ایس اور لیموں والے مشروبات کا استعمال کریں، ہلکے اور کھلے کپڑے پہنیں، شدید گرمی کے وقت باہر جانے سے برہیز کریں، اگر جانا ضروری ہو تو ٹوپی یا رومال کا استعمال کریں اور خاص کر سر کو ڈھانپیں۔