گلوکارہ گل پانڑہ کے گھر گھسنے والا شخص گرفتار

May 20, 2024 | 16:03:PM
گلوکارہ گل پانڑہ کے گھر گھسنے والا شخص گرفتار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عامرشہزاد)پشاور میں معروف  پشتو گلوکارہ گل پانڑہ کے گھر گھسنے والاشخص گرفتار کر لیا گیا ۔

پولیس کے مطابق گلوکارہ گل پانڑہ کی جانب سے اس واقعے کی شکایت درج کرائی گئی تھی جس کے بعد گلوکارہ کے بھائی کی مدعیت میں تھانہ شرقی میں مقدمہ درج کیا گیا۔

پولیس کا بتانا ہے کہ ملزم عبداللہ کو گرفتار کرلیا گیا ہے، ملزم  گل پانڑہ کا فین ہے اور وہ ڈیفنس کالونی میں گلوکارہ کےگھرکے باہر بیٹھا رہتا تھا۔

پولیس کے مطابق گزشتہ روز ملزم نےگلوکارہ کےگھر میں گھسنے کی کوشش کی تھی جب کہ ملزم کو تین بار پہلے بھی گرفتار کیا جاچکا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:درِفشاں"نازیبا تصاویر" تلاش کرنے والوں پر برہم