امریکا: فوجی جرائم کی کارروائی آزاد انہ طور پر ملٹری اٹارنی کریں گے, صدر نے اجازت دے دی

Jul 29, 2023 | 19:01:PM
امریکا: فوجی جرائم کی کارروائی آزاد انہ طور پر ملٹری اٹارنی کریں گے, صدر نے اجازت دے دی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) امریکی صدر جو بائیڈن کی جانب سے اجازت ملنے کے بعد اب امریکا میں تمام فوجی جرائم کی کارروائی آزادانہ طور پر ملٹری اٹارنی کریں گے۔

امریکا میں فوجی جرائم کی کارروائی آزاد انہ طور پر ملڑی اٹارنی کریں گے، امریکی صدر بائیڈن نے ایگزیکٹو آرڈر پر باقاعدہ دستخط کردیے ہیں۔ کانگریس نے اس حوالے سے 2022 میں قانون سازی کی تھی۔ صدر بائیڈن کے دستخط کے بعد اب اسے قانونی حیثیت حاصل ہوگئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ہیلی کاپٹرگرکر تباہ

امریکی فوجیوں پر جنسی حملوں سمیت انتہائی سنگین جرائم شامل ہیں۔ ماضی میں فوجیوں کے کمانڈر تحقیقات کرتے تھے۔ امریکا میں فوجی کمانڈروں سے اہم اختیارات واپس لے لیے گئے ہیں۔

وائٹ ہاؤس کے مطابق 1950کے بعد امریکی ملٹری میں یہ ایک بڑی تبدیلی ہے۔