سورج آگ برسانے لگا،ہیٹ ویو کا الرٹ جاری

May 20, 2024 | 10:38:AM
سورج آگ برسانے لگا،ہیٹ ویو کا الرٹ جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(فاطمہ عارف،حسن ملک،طاہر جوئیہ)محکمہ موسمیات نے پنجاب سمیت ملک  کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کی پیشگوئی کر دی جبکہ ہیٹ ویو کا الرٹ جاری کر دیا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق  شہر لاہور میں گرمی کی شدت برقرار،موجودہ درجہ حرارت 36 ڈگری سینٹی گریڈ ، زیادہ سے زیادہ 44 ڈگری تک جانے کا امکان ہے،ہوا میں نمی کا تناسب 33 فیصد ریکارڈ کیاگیا جبکہ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران بارش کا کوئی امکان ظاہر نہیں کیا گیا،ماہرین نے شہریوں کو احتیاطی تدابیر پر عمل کرنے کی ہدایت جاری کردی۔

ائیرکوالیٹی انڈیکس کے مطابق شہر میں فضا  ئی  آلودگی کی مجموعی شرح 186ریکارڈ کی گئی، جس کے بعد لاہور  عالمی فضائی آلودگی کی درجہ بندی میں دوسرے نمبر پر آگیا، ائیر کوالیٹی انڈیکس کے مطابق سید مراتب علی روڈ 187، ٹھوکر نیاز بیگ میں 101،یوایس قونصلیٹ170 اورڈی ایچ اے فیز 8میں شرح197ریکارڈ کی گئی.  

پنجاب کے شہر ملتان میں بھی گرمی  میں اضافہ ہوگیا،شہر میں کم سے کم درجہ حرارت 28 ڈگری ،زیادہ سے زیادہ 46 ڈگری سینٹی گریڈ ر ہے گا جبکہ محکمہ موسمیات کے مطابق  آئندہ 24 گھنٹے میں مطلع صاف اور گرم رہے گا،ایئر کوالٹی انڈیکس 191 پوائنٹس ریکارڈ کیا گیا، جس کے بعد پاکستان کے فضائی آلودہ ترین شہروں میں ملتان پہلے نمبر پر آ گیا۔

یہ بھی پڑھیں:صدر رئیسی کے زندہ ہونے کی توقعات کم ہیں، ایرانی عہدیدار

 بہاولپور میں ہیٹ ویو برقرار، سورج آگ برسا نے گا،زیادہ سے زیادہ در جہ حرارت 45 ڈگری سینٹی گریڈ تک جا ئے گاجبکہ پی ڈی ایم اے  نے ہیٹ ویو بڑھنے کا الرٹ جاری کردیا۔

ایئر کوالٹی انڈیکس 90 پوائنٹس ریکارڈ  کیا گیا ہیٹ ویو کے باعث طبی ماہرین نے شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کامشورہ دےدیا۔

دوسری جانب محکمہ موسمیات نے   صوبہ بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے،کوئٹہ میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 31ڈگری سینٹی گریڈ ،قلات میں 27 ڈگری ،سبی میں 45 ڈگری، نوکنڈی میں 45 ڈگری سینٹی گریڈ، تربت میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 42ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ بلوچستان کے ساحلی علاقوں جیوانی میں 36اور گوادر میں 37 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔