پاکستان کو اہم سفارتی کامیابی، امریکا نے بڑا اعلان کردیا

Jul 29, 2022 | 10:55:AM
پاکستان،بڑی سفارتی کامیابی، امریکا ،بڑا اعلان
کیپشن: بائیڈن انتظامیہ نے پی آئی اے پروازیں بحال کرنے کی یقین دہانی کروائی ہے۔
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) پاک امریکا تعلقات میں بڑی پیش رفت ہوئی ہے۔ جہاں بائیڈن انتظامیہ نےپی آئی اے کو براہ راست امریکا کے لیے پروازیں بحال کرنے کی یقین دہانی کروائی ہے۔ 

وزیراعظم سٹریٹجک ریفارمز یونٹ کے سربراہ سلمان صوفی نے امریکی عہدیداروں سے ملاقاتیں کی ہیں جو کہ کافی سود مند ثابت ہوئی ہیں۔ ان ملاقاتوں میں دوطرفہ تعلقات، باہمی دلچسپی کے امور، تجارت، افغان صورتحال اور پی آئی اے پروازوں کی بحالی پر بات چیت ہوئی۔ 

یہ بھی پڑھیں: حکومت عام انتخابات پر رضامند، عمران خان کو بڑی پیش کش کردی

ذرائع کے مطابق بائیڈن انتظامیہ نے پاکستان کو پی آئی اے کی امریکا کے لے براہ راست پروازیں بحال کرنے کی یقین دہانی کروائی ہے۔ پاکستان اس حوالے سے ایوی ایشن کی بین الاقوامی تنظیم کو انسپیکشن پر آنے کی دعوت بھی دے گا۔