حکومت عام انتخابات پر رضامند، عمران خان کو بڑی پیش کش کردی

Jul 29, 2022 | 10:34:AM
حکومت ،عام انتخابات ،رضامند، عمران خان ،بڑی پیش کش
کیپشن: حکومت عام انتخابات پر رضامند، عمران خان کو بڑی پیشکش
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) وفاقی وزیرداخلہ رانا ثنااللہ نے ایک پریس کانفرنس کے دوران پی ٹی آئی کو فوری عام انتخابات کروانے کا آسان حل بتا دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان فوری عام انتخابات کا شور نہ مچائیں۔ ان کے پاس 2 صوبائی اسمبلیاں ہیں۔ ان کو تحلیل کریں۔ جب دو اسمبلیاں اور 100 سے زیادہ قومی اسمبلی کے ارکان مستعفی ہوجائیں گے تو ضمنی نہیں عام انتخابات کی جانب ہی جانا پڑے گا۔ 

وفاقی وزیرداخلہ کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان صرف عوام کو بیوقوف بنا رہے ہیں جو انہوں نے اپنی حکومت کے ساڑھے تین سالوں میں کیا۔ اگر ہم نے انتخابات کی بات کی تو عمران خان پہلے چیف الیکشن کمشنر کو ہٹانے کی بات کریں گے۔ آئین میں ہر کام کا ایک طریقہ کار طے ہے۔ اگر فوری الیکشن چاہتے ہیں تو انہیں پہل کرنی ہوگی۔ 

یہ بھی پڑھیں: حکومت نے گھٹنے ٹیک دیے، پیٹرول پر ڈیلرز مارجن 7 روپے فی لیٹر تک بڑھادیا