ڈرون حملوں کے بعد بڑی سفارتی سرگرمی،سعودی وزیر خارجہ نے ترکیہ ، قطر سے رابطہ کرلیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
( ویب ڈیسک ) سعودی عرب کے وزیر خارجہ فیصل بن فرحان نے ترکیہ اور قطر کے وزرائے خارجہ سے رابطہ کیا ہے۔
خبر ایجنسی کے مطابق فیصل بن فرحان اور ترک وزیر خارجہ حاقان فیدان نے دوران گفتگو علاقائی صورتحال پر بات چیت کی، دونوں رہنماؤں نے علاقائی کشیدگی میں کمی کیلئے تعاون جاری رکھنے کا عزم کیا۔
سعودی وزیر خارجہ فیصل بن فرحان نے قطری وزیراعظم سے بھی ٹیلی فونک رابطہ کیا، قطری وزیراعظم نے ایسٹ ویسٹ پائپ لائن پر حملے کی مذمت کی۔
یہ بھی پڑھیں:6.2 شدت کا زلزلہ،خوف و ہراس پھیل گیا
یاد رہے کہ سعودی عرب پر ڈرون حملے کے واقعہ کے بعد عراقی وزیراعظم علی فالح الزیدی نے اعلیٰ فوجی کمانڈر کو برطرف کر دیا۔
سعودی وزارت خارجہ کے مطابق پائپ لائن پر عراق سے ڈرون حملے کیے گئے جس کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی ہوئے، عراقی وزیراعظم کی درخواست پر فی الحال جوابی کارروائی نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
سعودی عرب پر ڈرون حملے کے واقعے کے بعد عراقی وزیراعظم نے اعلیٰ فوجی کمانڈر کو برطرف کر دیا۔