پاکستان ہاکی فیڈریشن کےفٹنس کیمپ میں 32 میں سے صرف 12 کھلاڑی مقررہ معیار کے قریب پہنچ سکے

Jul 29, 2021 | 19:08:PM
 پاکستان ہاکی فیڈریشن کےفٹنس کیمپ میں 32 میں سے صرف 12 کھلاڑی مقررہ معیار کے قریب پہنچ سکے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ما نیٹر نگ ڈیسک) پاکستان ہاکی فیڈریشن (پی ایچ ایف) کے دو روزہ فٹنس کیمپ میں صرف 12 کھلاڑی فٹنس کے مقررہ معیار کے قریب پہنچ سکے۔

تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی کے ذرائع کے مطابق سنٹرل کنٹریکٹ کو پی ایچ ایف نے فٹنس ٹیسٹ سے مشروط کیا تھا۔ ٹیم انتظامیہ کھلاڑیوں کی فٹنس رپورٹ کل سیکرٹری پی ایچ ایف کو بھجوائے گی۔قومی سلیکشن کمیٹی نے 32 کھلاڑیوں کو فٹنس کیمپ میں بلایا تھا جن میں سے بیس کھلاڑی مکمل طور پر فٹنس کے مطلوبہ معیار پر پورا نہ اتر سکے۔فٹنس مسائل سامنے آنے کے بعد کھلاڑیوں کے سینٹرل کنٹریکٹ کا فیصلہ فیڈریشن کرے گی۔

ٹیم انتطامیہ اپنی رپورٹ میں بارہ کھلاڑیوں کے ساتھ دیگر آٹھ قدرے بہتر کھلاڑیوں کو ایک موقع دینے کی درخواست کرے گی۔

یہ بھی پڑھیں:نورا فتیحی سمیت متعدد اداکاراؤں کو فحش فلموں کی آفر؟ نیا پینڈورا با کس کھل گیا