پاکستان نے 1200 ارب روپے کا قرض مقررہ مدت سے پہلے ادا کردیا

Aug 30, 2026 | 11:30:AM
پاکستان نے 1200 ارب روپے کا قرض مقررہ مدت سے پہلے ادا کردیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( ویب ڈیسک ) پاکستان نے 1200 ارب روپے کا قرض مقرر ہ مدت سے پہلے ادا کر دیا جو اب تک کی سب سے بڑی واحد قبل از وقت قرض ادائیگی ہے۔

مقررہ مدت سےپہلےادا قرضوں کامجموعی حجم بڑھ کر 5920 ارب روپے پر پہنچ گیا ہے۔

وزارت خزانہ نے قرضوں کی قبل از وقت ادائیگی کوفعال قرض مینجمنٹ کی جانب اہم پیش رفت قرار د دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس سے ری فنانسنگ رسک اور مستقبل کی ادائیگیوں کا دباؤ کم جبکہ سرکاری مالیات مضبوط اورمعیشت کے لیے زیادہ مالی گنجائش پیدا کرے گا۔

یہ بھی پڑھیں:طیارے چھت کے انتہائی قریب سے گزر گئے، حیران کن ویڈیو سامنے آگئی

وزارت خزانہ کے مطابق پاکستان نے قبل از وقت قرض کی سب سے بڑی 1200 ارب روپے ادائیگی کردی ہے۔