نورا فتیحی سمیت متعدد اداکاراؤں کو فحش فلموں کی آفر؟ نیا پینڈورا  با کس کھل گیا

Jul 29, 2021 | 17:30:PM
نورا فتیحی سمیت متعدد اداکاراؤں کو فحش فلموں کی آفر؟ نیا پینڈورا  با کس کھل گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ما نیٹرنگ ڈیسک)بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق راج کندرا کی جانب سے بنائی گئی ایپ (ہاٹ شاٹ) کی ٹیم کی ویڈیو میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ جلد ہی فلموں کے لیے نامور بالی وڈ اداکاروں سے رابطے کئے  جا نے  تھے۔ عرب بالی وڈ ڈانسر نورا فتیحی، نیہا دھوپیا اور سلینا جیٹلی سمیت دیگر اداکاراؤں کو بھی فحش فلموں میں پرفارمنس کی پیش کش کئے جانے کی تیاریاں مکمل تھیں۔

ایپ انتظامیہ نےعرب ڈانسر نورا فتیحی، اداکارہ نیہا دھوپیا، سلینا جیٹلی، کم شرما، ارشی خان، غزیلی ٹھاکرال اسکارلٹ روز اور بربرا موری سے فلموں کی شوٹنگ سے متعلق رابطہ کیا، تاہم اداکاراؤں نے اس امر کی تردید کی ہے۔ یہ واضح نہیں ہوسکا کہ ویڈیو میں مذکورہ اداکاراؤں کے فحش فلموں میں کام کرنے سے متعلق بات کہی گئی تھی یا نہیں۔

مذکورہ کیس میں شلپا شیٹی سے بھی پولیس نے تفتیش کی ہے اور جانچ کی جا رہی ہے کہ کہیں وہ بھی شوہر کے ساتھ فحش فلمیں بنانے کے منصوبے پر تو کام نہیں کر رہی تھیں لیکن اب تک کی سامنے آنے والی رپورٹس کے مطابق اداکارہ براہ راست ملوث نہیں رہیں۔ 

یہ بھی پڑھیں:شا رٹ کٹ کی کوشش کرنے والے کو لینے کے دینے پڑ گئے۔۔ویڈیو وا ئرل