مری میں بھی دفعہ 144 نافذ

Dec 29, 2025 | 19:23:PM
مری میں بھی دفعہ 144 نافذ
کیپشن: دفعہ144
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)راولپنڈی کے بعد مری میں بھی دفعہ 144 نافذ کر دی گئی ،اسلحہ کی نمائش  اورہوائی فائرنگ پر پابندی عائد کردی گئی۔

دفعہ 144 کا اطلاق 31 دسمبر سے یکم جنوری تک ہو گا ،ڈپٹی کمشنر مری آغا ظہیر عباس شیرازی نے نوٹیفیکیشن جاری کر دیا ۔

ڈی پی او مری کاکہناتھا کہ مری کے مال روڈ،جی پی او چوک  پر نیو ائیر نائٹ کے دوران صرف فیملیز کو  داخلے کی اجازت ہوگی ،فیملیز کے بغیر آنے والے افراد مری کے گردونواح میں رہیں گے،ان کاکہناتھا کہ ہوائی فائرنگ سمیت کسی بھی ہلڑ بازی کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی ہو گی ۔

یہ بھی پڑھیں:دورہ لاہور؛وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی  کا مریم نواز کو خط ، شکوؤں کے انبار لگا دیئے