دورہ لاہورکے دوران نامناسب رویہ، وزیر اعلی سہیل آفریدی  کا وزیر اعلی پنجاب کوخط

Dec 29, 2025 | 17:44:PM
دورہ لاہورکے دوران نامناسب رویہ، وزیر اعلی سہیل آفریدی  کا وزیر اعلی پنجاب کوخط
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک )وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل آفریدی نے اپنے دورہ لاہور کے دوران نامناسب رویہ پر احتجاجی مراسلہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کو ارسال کردیا۔

احتجاجی مراسلے میں کہا گیا کہ  جس انداز میں میرے دورہ کے دوران معاملات کو ڈیل کیاگیا وہ کوتاہی نہیں بلکہ جان بوجھ کر سب کیاگیا جو ہوا وہ انتظامی خامی تھی نہ ہی حادثاتی بلکہ آئینی عہدہ اوربین الصوبائی عزت کو خراب کیاگیا۔

انہوں نے کہا کہ میں نے 40 ملین لوگوں کے نمائندہ کی حیثیت سے لاہور کا دورہ کیا لیکن جو کچھ میرے ساتھ ہوا وہ کسی بھی طور ایک عوامی نمائندہ کے شایان شان نہ تھا، مارکیٹیں اور عوامی مقامات کی بندش کرتے ہوئے لاہور کے باسیوں کو تکلیف دی گئی,وٹروے ریسٹ ایریا تک بند رکھاگیا۔

وزیر اعلی سہیل آفریدی نے کہا کہ میرے دورہ کے خلاف سوشل میڈیا پر مہم چلائی گئی اور اسے منشیات سمگلنگ تک سے جوڑا  گیا اوریہ سب پنجاب حکومت کی زیر نگرانی ہوا، ایسے رویئے اور انداز سے میری شخصیت کوتباہ کرنے کی کوشش کی گئی جسے کسی بھی طور نظرانداز نہیں کیا جاسکتا۔

ان کا کہنا تھا کہ انتظامی طور پر ایسے حربے استعمال کیے گئے جن کا مقصد تضحیک کرنا تھا، ایسے طورطریقوں کے ذریعے ریاست کے یونٹس کے درمیان ہم آہنگی کو ختم کرنے کی کوشش کی گئی۔

وزیر اعلی سہیل آفریدی نے کہا کہ میں اس مراسلے کے ذریعے اس انداز اورطورطریقوں پر بھرپوراحتجاج کرتے ہوئے توقع رکھتاہوں کہ ان کا ازالہ کرتے ہوئے مستقبل میں ان سے اجتناب برتا جائے گا,اس خط کو باقاعدہ طور پر احتجاجی مراسلہ تصور کرتے ہوئے مستقبل میں کسی بھی قسم کی آئینی ، قانونی اور بین الصوبائی کاروائی کے لیے ریکارڈ پر رکھا جائے۔

یہ بھی پڑھیں : پاکستان انڈر 19 کا زمبابوے کو 355 رنز کا ٹارگٹ،عثمان خان اور سمیر منہاس کی سینچریاں