وزیر تعلیم پنجاب کاعارضی اساتذہ کے کنٹریکٹ میں توسیع دینے کا اعلان
کیپشن: کلاس روم، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
(جنیدریاض)سکول ٹیچر انٹرن کیلئے اچھی خبر،محکمہ سکول ایجوکیشن نے عارضی اساتذہ کے کنٹریکٹ میں توسیع کا فیصلہ کیا ہے۔
وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے کنٹریکٹ میں توسیع دینے کا اعلان کر دیا،پرائمری مڈل، ہائی اور ہائر سیکنڈری سکولوں کے اساتذہ کے کنٹریکٹ میں توسیع دی جائےگی۔
میٹرک اور ٹیکنالوجسٹ ٹیچر کو بھی رکھا جائے گا ،صوبے بھر میں 12 ہزار اساتذہ رکھے گئے تھے ،مذکورہ ایس ٹی آئی کو ابتدائی طور پر تین ماہ کیلئے رکھا گیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں:سونے کی قیمت میں آج پھر اضافہ،فی تولہ کتنے کاہوگیا؟