پسند کی شادی۔۔بہن نے بہن کا گھر اجاڑ دیا

Aug 29, 2021 | 11:05:AM
پسند کی شادی۔۔بہن نے بہن کا گھر اجاڑ دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویب ڈیسک) خیبر پختونخوا کے صوبائی دارالحکومت میں بہن نے دعوت پر بلا کر بہن اور بہنوئی کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔

پولیس کے مطابق پسند کی شادی کرنے والی لڑکی کو اس کی بڑی بہن نے اپنے گھر پر دعوت کیلئے بلایا  جہاں وہ اپنے شوہر کے ساتھ پہنچی۔ پسند کی شادی کرنے والے اس جوڑے کو بہن کے گھر پر ہی قتل کردیا گیا۔ پولیس نے مقتولہ کی بہن اور بہنوئی پر قتل کا شبہ ظاہر کیا ہے۔ پولیس نے مقتولین کی لاشیں ضابطے کی کارروائی کیلئے ہسپتال منتقل کردیں۔

یہ بھی پڑھیں: شادی سے کچھ  گھنٹے پہلے دولہے کی دردناک موت۔۔دلہن نے پھر کیا کیا جانیے!