پنجاب حکومت کی نئی پالیسی   سرکاری فنڈز کی تجارتی بینکوں میں سرمایہ کاری ہوگی

Apr 29, 2026 | 19:48:PM
  پنجاب حکومت کی نئی پالیسی   سرکاری فنڈز کی تجارتی بینکوں میں سرمایہ کاری ہوگی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(علی رامے)  پنجاب حکومت کی نئی پالیسی کے تحت   سرکاری فنڈز کی تجارتی بینکوں میں سرمایہ کاری ہوگی ۔

سرکاری محکموں کو تجارتی بینکوں میں سرمایہ کاری کی اجازت  دے دی گئی۔

۔ پالیسی کے مطابق، تمام پبلک اور پرائیویٹ بینکوں میں فنڈز رکھے جاسکیں گے۔ 

 اسلامی بینکوں اور مائیکروفنانس بینکوں کو شامل کیا گیا ہے ۔

 کمرشل بینکوں کے پاس کم از کم "AA" طویل مدتی درجہ بندی لازم  ہے۔

یہ بھی پڑھیں:  پنجاب اسمبلی میں مریم اورنگزیب کے خطاب کے دوران  اپوزیشن ارکان کا شورشرابا 

 پالیسی کے تحت، کمرشل بینک بی او پی سے زیادہ منافع کی پیشکش کرتا ہو ۔

 زیادہ پیشکش کرنے والے بینکوں کو فنڈز دئیے جاسکتے ہیں ۔

پنجاب حکومت کے مراسلہ مین کہا گیا ہے کہ   دوسرے بینک کی پیشکش زیادہ ہو، تو بینک آف پنجاب  14 دن کے اندر اپنی پیشکش کو ہم آہنگ کرے گا۔ اس    اقدام کا مقصد سرکاری محکموں کے مالی وسائل کو بہتر طریقے سے منظم اور بڑھانا ہے۔

دیگر کیٹیگریز: پاکستان - پنجاب