بھارت پاکستان میں دہشتگردی پھیلا رہا ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر نے بھارت اور دہشتگردوں کا گٹھ جوڑ بے نقاب کردیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) ڈائیریکٹر جنرل (ڈی جی) انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر ) میجر جنرل احمد شریف نےناقابل تردید شواہد کے ساتھ پاکستان میں بھارت اور دہشتگردوں کا گٹھ جوڑ بے نقاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت پاکستان میں دہشتگردی پھیلا رہا ہے۔
ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹننٹ جنرل احمد شریف چودھری کا کہنا تھا کہ پہلگام واقعے کو 7 دن ہوگئے ہیں لیکن ابھی تک الزامات کے کوئی ثبوت نہیں پیش کیےگئے، سات دن ہو گئے ہیں اور وہاں صرف زبانی جمع خرچ چل رہا ہے، ہم آپ کے سامنے بھارت کی ریاستی دہشت گردی کے مکمل ثبوت پیش کر رہے ہیں۔
ڈی جی آئی ایس پی آر نے اہم پریس بریفنگ میں کہا کہ بھارت پاکستان میں دہشت گردی کو سپانسر کررہا ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر نے میڈیا بریفنگ میں ویڈیوز اور آڈیوز پر مبنی ثبوت پیش کرتے ہوئے مظلوم بننے والے دہشتگرد بھارتی انٹیلی جنس آفسر پاکستان میں دہشت گردی کے لیے آن لائن تربیت فراہم کرنے کو بے نقاب کردیا۔
ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ فون کال ثبوت ہے کہ بھارت سے دہشت گردی کیسے فنانس کی جاتی ہے، پاکستان نے بھارت کی اسپانسرڈ دہشت گردی کے ناقابل تردید ثبوت پیش کردیئے، دہشت گرد مجید اور میجر سندیپ ورما کے درمیاں کال میں دہشت گردی کی جگہوں کا تعین کیا گیا،میجر سندیپ ورما کال پرہجوم جگہوں پر دہشت گرد کارروائیاں کرنے چاہتے ہیں،زیادہ سے زیادہ پاکستانیوں کو ہلاک کرنا ہمارا ہدف ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ 25اپریل کو بھارتی دہشت گرد عبدالمجید کو گرفتار کیا گیا،دہشت گرد عبدالمجید کے گھر سے بھارتی ساختہ ڈرون اور 10 لاکھ روپے برآمد ہوئے،پہگام واقعے کے 7 دن بعد بھی بھارت کوئی ثبوت پیش نہیں کرسکا،بھارت پاکستان پر بے بنیاد الزامات لگا رہا ہے۔
ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ ہینڈلر کی واٹس ایپ چیٹ بھی پکڑی گئی،موبائل ڈیٹا کا فرانزک جاری ہے،دہشت گرد کے ہینڈلر کا نام سکھوندر ہے،بھارتی فوج میں صوبیدار ہے،بھارت شہریوں اور فوج پر حملے کے لیے دہشت گردوں کو بارودی مواد فراہم کررہا ہے،پریس کانفرنس کے دوران ایک آڈیو میسج بھی چلایا گیا جس میں بھارتی حاضر سروس میجر سندیپ ورما نے اعتراف کیا کہ بلوچستان سے لاہور تک دہشت گردی کر رہے ہیں۔
مقبوضہ کشمیر کے علاقے نوشہرہ سے میجر سندیپ سب کچھ کررہا تھا,پاکستان میں دہشت گردی کے لیے میجر سندیپ ورما نے دہشتگرد کو پیسے دیئے, صوبیدار سکھوندر نے دہشت گرد کو بارودی مواد حاصل کرنے کے لیے لوکیشن بھیجی،میجر سندیپ ورما خو اعتراف کررہا ہے کہ پیسوں کے عوض دہشت گرد کارروائیاں سالوں پر محیط ہوں گی۔
ڈی جی آئی ایس پی آر نے بتایا کہ دہشت گرد مجید نے بھمبر کے علاقے برنالہ سے بارودی مواد حاصل کیا،دہشت گرد کو بارودی مواد حاصل کرنے کی ہدایت بھارتی انٹیلی جنس افسر نے دی،بھمبر واقعے میں پاک فوج کے3جوان زخمی ہوئے،دہشت گرد مجید کو کارروائی کے لیے ایک لاکھ 80 ہزار روپے دیئے گئے۔
میجر احمد شریف نے مزید بتایا کہ ایک اور کارروائی کے لیے دہشت گرد نے ہیڈ مرالہ کے قریب سے بارودی مواد حاصل کیا، صوبیدار سکھوندر نے گذشتہ سال 22 نومبر کو بارودی مواد کے لیے لوکیشن شئیر کی،جلال پور جٹاں کے قریب دہشت گردی کی کارروائی میں 4 جوان شہید ہوئے،18 مارچ کو کوٹلی سے تیسری کارروائی کے لیےدہشت گرد نے مشکوک بیگ کے ذریعے دو بم حاصل کرنا تھے،کوٹلی میں کاررائی کے لیے دہشت گرد مجید کو کارروائی کے لیے60 ہزار روپے دیئے گئے،برنالہ کے قریب بس سٹینڈ کو ٹارگٹ کرنے کا ہدف دہشتگرد مجید کو دیا گیا۔
بھارتی دہشت گرد عبدالمجید کو 25 اپریل کو جہلم بس اسٹینڈ سے گرفتار کیا گیا،دہشت گرد مجید نے پاکستان میں 47 کارروائیاں کیں۔
یہ بھی پڑھیں: بھارت کا پاکستان واپس لوٹنے والے سفارت کاروں سے ناروا سلوک