بھارت کا پاکستان واپس لوٹنے والے سفارت کاروں سے ناروا سلوک

Apr 29, 2025 | 18:35:PM
 بھارت کا پاکستان واپس لوٹنے والے سفارت کاروں سے ناروا سلوک
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(انور عباس) پاک بھارت تنائو کے بعد بھارت کا پاکستان واپس لوٹنے والے سفارت کاروں سے ناروا سلوک، پاکستانی وزارت خارجہ نے معاملہ بھارتی حکام کے ساتھ اٹھایا ہے۔

ذرائع کے مطابق بھارت کی جانب سے وطن واپس لوٹنے والے پاکستانی سفارت کاروں کی واپسی میں رکاوٹیں ڈالی جارہی ہیں, ذرائع نے اس رویہ کی تصدیق کر دی ہے،بھارت پاکستانی ہائی کمیشن کے عملے اور اہل خانہ کی بھارت سے وطن واپسی میں رکاوٹیں پیدا کر رہا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارت نے ہمارے سفارت کاروں کو ضروری خدمات میں رکاوٹ ڈالنے سمیت کئی دیگر غیر معقول اقدامات بھی کیے ہیں,اس حوالے سے پاکستانی وزارت خارجہ نے معاملہ بھارتی حکام کے ساتھ اٹھایا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:پاکستانی شہریوں کیلئے بھارت چھوڑنے کی آج آخری تاریخ،ناکامی پر کیا سزا ؟