کسی کو چیئرمین پی اے سی کا عہدہ چاہئے تو چھوڑنے کیلئے تیار ہوں،شیر افضل مروت

Apr 29, 2024 | 21:11:PM
کسی کو چیئرمین پی اے سی کا عہدہ چاہئے تو چھوڑنے کیلئے تیار ہوں،شیر افضل مروت
کیپشن: شیر افضل مروت، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(طیب سیف)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)کے رہنما شیر افضل مروت نے کہاہے کہ چیئرمین پی اے سی کے معاملے پر خان صاحب سے گزارشات کی ہیں،میں آج بھی کہتا ہوں کہ پارٹی سے اگر کسی اور کو عہدہ چاہئے تو میں یہ عہدہ چھوڑنے کیلئے تیار ہوں۔
پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیر افضل مروت نے کہاکہ عمران خان نے کہا اگر پی ٹی آئی سے کوئی آپ کو اکساتا ہے تو آپ نظر انداز کریں،میں نے کہا آپ ان کو خاموش کروائیں،توخان نے کہا یہ خاموش نہ بھی ہوں تو نظر انداز کریں اس سے آپ کا قد کاٹھ بڑھے گا،بانی چیئرمین نے میری موجودگی میں صحافی سے کہا کل اس کا نام دے رہے ہیں ۔
شیر افضل مروت نے کہاکہ علی امین گنڈا پور کے اسلام آباد قبضے کے بیان کی تائید کرتا ہوں،ہم ملین مارچ اور دھرنا کریں گے لیکن ہماری تحریک کا یہ آخری مرحلہ ہوگا،ان کاکہناتھا کہ یہ کوئی درجن بھر انڈے نہیں چرائے ہمارے 85 ایم این ایز کا مینڈیٹ چرایا گیا،پی ٹی آئی رہنما نے کہاکہ ہوسکتا ہے کہ ہمارے پر ایک اور 9 مئی مسلط کر دیا جائے،9 مئی کو نقصان ہمارا ہوا ، ورکرز ہمارے گرفتار اور شہید ہوئے، ایک سال سے ہم پر قیامت صغری برپا کی گئی ہے۔
ان کا کہناتھا کہ ایک سال کی کارکردگی امریکا کے ہیومن رائٹس ڈیپارٹمنٹ نے ایک سالہ کارکردگی بتائی ہے،لوگوں کو پکڑ پکڑ کر اسمبلیوں پر بھیج دیا ، جنہیں بھیجا انہیں خود بھی نہیں پتا،شیر افضل مروت نے کہاکہ ہمارے حلقوں میں بجلی نہ ہونے کے برابر ہے ،شہباز شریف وزیر اعظم بنے،برسلس مین سمٹ میں اسحاق ڈار کو بھیج دیا ،اسحاق ڈار لندن چلے گئے ،
اسحاق ڈار نے بطور وزیر خارجہ بیان دیا تھا کہ بھارت کے ساتھ تجارت پراعتراض نہیں،اسحاق ڈار نے کیا اس بیان کا فائدہ مودی سرکارکو دینا تھا۔انہوں نے کہاکہ سوشل میڈیا بند کردیا، سیاستدانوں کو بند کردیا،ترسیلات زر میں 8 ارب ڈالر سالانہ کمی آگئی ہے ،گارمنٹس صنعت میں ہم نے6 ارب ڈالر کا نقصان اٹھایا ،گندم میں 1 ارب ڈالر کا نقصان ہوا، اب کہتے ہیں بیوروکریسی کی غلطی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: آندھی ، جھکڑ اور گرج چمک کیساتھ مزید بارش، محکمہ موسمیات نے انتباہ جاری کر دیا