پشاور: مزید 3 علاقوں میں سمارٹ لاک ڈاؤن کا فیصلہ

Apr 29, 2021 | 12:07:PM
 پشاور: مزید 3 علاقوں میں سمارٹ لاک ڈاؤن کا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) عالمی وبا کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے خدشات کے پیش نظر  پشاور کے مزید تین علاقوں میں سمارٹ لاک ڈاؤن کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سمارٹ لاک ڈاؤن آج رات 9 بجے سے نافذ ہوگا۔ضلعی انتظامیہ کے مطابق کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے پیش نظر پشاور کی یونین کونسل جوگنی کے علاقے شغالی پایان اور شغالی بالا میں سمارٹ لاک ڈائون کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ یونین کونسل سوڑیزئی پایان کے علاقے غریب آباد میں سمارٹ لاک ڈاؤن آج سے نافذ ہوگا۔ لاک ڈاؤن کے دوران  تینوں علاقوں کے داخلی اور خارجی راستے بند  رہیں گے۔