عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 2 فیصد سے زائد گرگئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
( ویب ڈیسک )عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں پیر کو نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی اور اس کی قیمت 2 فیصد سے زائد گرگئی۔ سرمایہ کاروں کی جانب سے امریکی شرحِ سود میں مزید اضافے کے امکانات اور تیل کی قیمتوں میں اضافے کے باعث افراطِ زر کے خدشات میں اضافہ سونے پر دباؤ کا باعث بنا۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اسپاٹ گولڈ کی قیمت 2.1 فیصد کمی کے بعد 4,198.10 ڈالر فی اونس رہی، جبکہ امریکی گولڈ فیوچرز بھی 2.1 فیصد کم ہوکر 4,231 ڈالر فی اونس پر آگئے۔
مارکیٹ تجزیہ کار ٹم واٹرر کے مطابق بلند بانڈ ییلڈز اور تیل کی زیادہ قیمتیں سونے کیلئے دباؤ کا باعث بن رہی ہیں، کیونکہ تیل کی قیمتوں میں اضافہ سرمایہ کاروں کے درمیان افراطِ زر کے خدشات کو نمایاں کررہا ہے۔
رپورٹ کے مطابق امریکی فیڈرل ریزرو نے رواں ماہ شرحِ سود میں 0.25 فیصد پوائنٹ اضافہ کیا تھا، جس کے بعد شرحِ سود کی ہدفی حد 3.75 سے 4 فیصد ہوگئی ہے۔ مارکیٹ میں اکتوبر میں مزید شرحِ سود میں اضافے کا امکان بھی زیرِ بحث ہے۔
یہ بھی پڑھیں:نوجوان کے گلے پر ڈور پھر گئی
زیادہ شرحِ سود عام طور پر ایسے اثاثوں کیلئے دباؤ کا باعث بنتی ہے جو کوئی باقاعدہ منافع یا سود ادا نہیں کرتے، جس میں سونا بھی شامل ہے۔
دوسری جانب سرمایہ کار اس ہفتے امریکا سے جاری ہونے والے اہم معاشی اعداد و شمار پر بھی نظر رکھے ہوئے ہیں، جن میں ملازمتوں، افراطِ زر، ADP روزگار رپورٹ، ذاتی کھپت کے اخراجات (PCE) اور نان فارم پے رولز کے اعداد و شمار شامل ہیں۔
تجزیہ کاروں کے مطابق اگر امریکی افراطِ زر یا روزگار کے اعداد و شمار توقعات سے زیادہ مضبوط رہے تو بانڈ ییلڈز پر مزید دباؤ آسکتا ہے، جس کے نتیجے میں سونے کی قیمت بھی مزید دباؤ میں آسکتی ہے۔
دیگر قیمتی دھاتوں میں بھی کمی دیکھی گئی۔ چاندی 3.4 فیصد کمی کے بعد 62.08 ڈالر فی اونس، پلاٹینم 2.7 فیصد کمی کے بعد 1,730.78 ڈالر اور پیلیڈیم 2.8 فیصد کمی کے بعد 1,231.46 ڈالر فی اونس پر آگیا۔