تانیہ ملک ویمنز کرکٹ کی سربراہ مقرر، یکم اکتوبر سے عہدے کا چارج سنبھالیں گی

Sep 28, 2021 | 22:09:PM
سربراہ ،ویمن کرکٹ ،مقرر
کیپشن: تانیہ ملک فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(نیوزایجنسی) سابق قومی بیڈمنٹن چمپئن تانیہ ملک کو پی سی بی ویمنز کرکٹ کی سربراہ مقرر کردیا گیا۔
تانیہ ملک یکم اکتوبر سے عہدے کا چارج سنبھالیں گی اس سے قبل چیف سلیکٹر ویمنز کرکٹ مئی میں اس عہدے کی اضافی ذمہ داریوں سے سبکدوش ہوگئی تھیں،تانیہ ملک نے لمز یونیورسٹی سے ماسٹرز کی ڈگری حاصل کررکھی ہے۔ انہوں نے 1986 سیول ایشین گیمز میں پاکستان کی نمائندگی کی تھی۔ وہ 88-1987میں قومی بیڈمنٹن چمپئن بھی رہ چکی ہیں۔وہ پنجاب اولمپک ایسوسی ایشن اور پنجاب اسکواش ایسوسی ایشن کی نائب صدور بھی رہ چکی ہیں۔ وہ پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کی ایجوکیشن اور ویمنز کمیشن کی بھی رکن ہیں۔وہ مختلف ملٹی نیشنل کمپنیز کے ساتھ منسلک رہنے کے ساتھ ساتھ ورلڈ بینک کے ویمن ڈویلپمنٹ پراجیکٹس میں بھی کام کرچکی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:ٹک ٹاکرز حریم شاہ اور صندل خٹک کی ایک ساتھ اور ویڈیو وائرل