ایشن ویمنز کرکٹ : پاکستان ،تھائی لینڈ کا آج میچ
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)ویمنز ایشیا کپ میں پاکستانی کرکٹ ٹیم آج اپنا افتتاحی میچ تھائی لیںڈ کیخلاف کھیلے گی جبکہ گروپ اے کا یہ پانچواں میچ ہوگا۔
گروپ اے سے پاکستان ٹیم کا یہ پہلا میچ ہوگا جبکہ تھائی لینڈ کی ٹیم کا یہ آخری گروپ میچ ہے۔
دبئی انٹرنیشنل کرکٹ سٹیڈیم میں شیڈول میچ پاکستانی وقت کے مطابق شام 7 بج کر 30 پر شروع ہوگا۔
مزید پڑھیں:لارڈز ٹیسٹ میں بدترین شکست پر پاکستانی ٹیم میں 6 تبدیلیاں متوقع
تھائی لینڈ کو بھارت کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا جبکہ انڈونیشیا کے خلاف فتح کے باعث اسے دو پوائنٹس حاصل ہیں۔
پاکستان ویمنز ٹیم اپنا اگلا میچ 5 ستمبر کو روایتی حریف بھارت کے خلاف کھیلے گی اور 7 ستمبر کو انڈونیشیا کے خلاف کھیلے گی۔