لارڈز ٹیسٹ میں بدترین شکست پر پاکستانی ٹیم میں 6 تبدیلیاں متوقع

Aug 31, 2026 | 18:03:PM
لارڈز ٹیسٹ میں بدترین شکست پر پاکستانی ٹیم میں 6 تبدیلیاں متوقع
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)لارڈز ٹیسٹ میں انگلینڈ سے پاکستان کی بدترین شکست پر کرکٹ بورڈ کی جانب سے صائم ایوب سمیت 6 کھلاڑیوں کو برطانیہ طلب کرنے کا امکان ہے۔

لارڈز میں دوسرے ٹیسٹ میں انگلینڈ نے پاکستان کو 194 رنز سے شکست دی جس سے انگلینڈ کو تین میچوں کی سیریز میں 0-2 کی ناقابل تسخیر برتری حاصل ہوگئی۔

انگلینڈ نے پہلی اننگز میں 290 رنز بنائے جس کے جواب میں پاکستان پہلی اننگز میں 110 رنز پر ڈھیر ہوگئی، دوسری اننگز میں 389 رنز کے تعاقب میں پاکستان کی ٹیم ناکام ثابت ہوئی اور پوری ٹیم 194 رنز پر آؤٹ ہوئی، سعود شکیل نروس نائنٹیز کا شکار ہوکر 97 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

انگلینڈ سے سیریز میں شکست کے بعد نوجوان اوپنرز صائم ایوب، عبداللہ فضل، آل راؤنڈر عرفات منہاس، وکٹ کیپر بلے باز روحیل نذیر اور فاسٹ باؤلر محمد عمران جونیئر اور رضا اللہ کی ٹیم میں شمولیت متوقع ہے۔

ممکنہ تبدیلیاں پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے مبینہ طور پر وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان اور اوپنر امام الحق کو وطن واپس بھیجنے کے فیصلے کے بعد سامنے آئیں۔

رضوان لیڈز اور لارڈز ٹیسٹ دونوں میں خراب کارکردگی کی وجہ سے تنقید کی زد میں آئے، دونوں میچوں میں جارحانہ شاٹس لگانے کی کوشش کرتے ہوئے آؤٹ ہوئے۔

واضح رہے کہ پاکستان اب انگلینڈ کے خلاف ایجبسٹن میں تیسرے ٹیسٹ کے دوران وائٹ واش سے بچنے کی کوشش کرے گا، یہ میچ 9 سے 13 ستمبر تک کھیلا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں :بھارت میں سوشل میڈیا انفلوئنسر کا اغوا، تشدد کے بعد آگ لگا دی گئی