معروف صحافی اور شعبہ ابلاغ عامہ جامعہ کراچی کی سابق چیئرپرسن انتقال کرگئیں

Oct 28, 2023 | 18:05:PM
معروف صحافی اور شعبہ ابلاغ عامہ جامعہ کراچی کی سابق چیئرپرسن انتقال کرگئیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)معروف صحافی اور شعبہ ابلاغ عامہ جامعہ کراچی کی سابق چیئرپرسن پروفیسر شاہدہ قاضی انتقال کرگئیں ۔

تفصیلات کے مطابق معروف صحافی اور شعبہ ابلاغ عامہ جامعہ کراچی کی سابق چیئرپرسن پروفیسر شاہدہ قاضی کا انتقال آج دوپہر میں ہوا ہے۔

مرحومہ کی نماز جنازہ کل بروز اتوار بعد نماز ظہر ادا کی جائے گی اور ان کی تدفین کراچی یونیورسٹی کے قبرستان میں کی جائے گی۔

شاہدہ قاضی کی پیدائش 1944 میں ہوئی، شاہدہ قاضی کا شمار پاکستان کی پہلی خاتون مراسله نگار میں ہوتا ہے، شاہدہ قاضی 1966 میں پہلی خاتون رپورٹر کے طور پر فرائض بھی سر انجام دے چکی ہے اور محمد علی جناح یونیورسٹی میں بھی بطور چیئرپرسن خدمات سرانجام دے چکی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:غیر قانونی بھرتیوں کا کیس ،پرویز الہٰی دوروزہ جسمانی ریمانڈ پراینٹی کرپشن کے حوالے