’’میک اپ کے بغیر آپ بیمار لگتی ہیں‘‘ حرا مانی کی نئی تصاویر پر دلچسپ تبصرے

Nov 28, 2025 | 11:51:AM
’’میک اپ کے بغیر آپ بیمار لگتی ہیں‘‘ حرا مانی کی نئی تصاویر پر دلچسپ تبصرے
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)پاکستانی اداکارہ حرا مانی کی بغیر میک اپ تصاویر وائرل ہوئیں جن پر مداحوں نے دلچسپ تبصرے کیے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق حرا مانی کے انسٹاگرام پر 85 لاکھ فالوورز ہیں جو اُن کی شیئر کردہ تصاویر اور ویڈیوز پر تبصرے کرتے ہیں۔

اداکارہ نے حال ہی میں اپنی بغیر میک اپ تصاویر شیئر کیں جن پر مداحوں نے دلچسپ تبصرے کیے۔

 حرا مانی نے تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ میرے پسندیدہ شہر اسلام آباد میں خوبصورت موسم ہے اور یہ تصاویر بغیر فلٹر یا میک اپ کے ہیں۔

ان تصاویر میں اداکارہ سردی سے بچنے کیلیے کوٹ پہنی ہوئیں تھیں۔

 ایک خاتون صارف نے لکھا کہ ’میک اپ کے بغیر تو آپ میری طرح بیمار لگتی ہیں‘۔ اس پر اداکارہ نے جواب دیا کہ ’آپ تو بیماری میں بھی حسین لگتی ہو۔

مزید پڑھیں:ویمن کرکٹ ٹیم کیلئے سپورٹ  سٹاف کی تلاش شروع