ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپیہ اپنی قدر کھو نے لگا

کاروباری ہفتہ کے پہلے روز صبح کاروبار کے آغاز میں ہی  ڈالر مہنگا ہو گیا

Nov 28, 2022 | 10:55:AM
امریکی ڈالر,ملکی معیشت,امریکی کرنسی ,انٹر بینک,24 نیوز
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اشرف خان)امریکی ڈالر کی قدر میں جاری اضافہ نہ رک پایا ،ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپیہ اپنی قدر کھو نے لگا ۔

کاروباری ہفتہ کے پہلے روز صبح کاروبار کے آغاز میں ہی  ڈالر مہنگا ہو گیا ۔انٹربینک میں ڈالر 6 پیسے مہنگا ہونے کے بعد 224 روپے کا ہو گیا ہے۔

گزشتہ ہفتے انٹر بینک کے آخری کاروباری سیشن میں ڈالر 223 روپے 94 پیسے پر بند ہوا تھا۔

ضرور پڑھیں : فوج اپنے فیصلے پر ثابت قدم رہے گی

دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج صبح کاروبار کے آغاز میں شدید مندی کا رجحان پایا جاتا ہے۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 707 پوائنٹس کم ہونے کے بعد 42229 پر آ گیا ہے۔اسٹاک ایکسچینج کے ماہر محمد سہیل کے مطابق شرح سود میں غیر متوقع اضافے پر اسٹاک مارکیٹ میں منفی رجحان پایا جاتا ہے۔