فوج اپنے فیصلے پر ثابت قدم رہے گی

افواج پاکستان پروپیگنڈے اور جھوٹے بیانیے کے باوجود غیر سیاسی رہنے کے فیصلے پر ثابت قدم رہے گی :آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ

Nov 28, 2022 | 10:43:AM
آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ , ریٹائر منٹ ,24نیوز , وزیر دفاع خواجہ آصف
کیپشن: فوج اپنے فیصلے پر ثابت قدم رہے گی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ  افواج پاکستان پروپیگنڈے اور جھوٹے بیانیے کے باوجود غیر سیاسی رہنے کے فیصلے پر ثابت قدم رہے گی۔


خلیجی اخبار ’’گلف نیوز‘‘کو انٹرویو میں آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ افواج پاکستان نے اندرونی خلفشار پر قابو پانے میں ہمیشہ کردار ادا کیا، افواج پاکستان نے بذریعہ عسکری سفارتکاری عالمی سیاست میں توازن قائم رکھا۔ فوج کے غیرسیاسی ہونے کو کچھ افراد نے ہدف تنقید بنایا، فوج کے غیر سیاسی ہونے سے جمہوری اقدار پروان چڑھے گا۔

جنرل قمر جاوید جاوید کا کہنا تھا کہ فوج پروپیگنڈے اور جھوٹے بیانیے کے باوجود غیر سیاسی رہنے کے فیصلے پر ثابت قدم رہے گی، فوج کے غیر سیاسی ہونے سے پاکستان میں سیاسی استحکام کو فروغ ملے گا۔

ضرور پڑھیں :عمران خان اب بند گلی میں چلاگیا، نکلنے کا کوئی راستہ نہیں:مولانافضل الرحمان

آرمی چیف کا مزید کہنا تھا کہ فوج کے غیرسیاسی ہونے سے فوج کے عوام سے تعلقات مضبوط ہوں گے۔