محکمہ موسمیات کی تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی

May 28, 2026 | 10:03:AM
محکمہ موسمیات کی تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز )ملک کے بیشتر علاقوں میں شدید گرمی برقرار رہنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے جبکہ بعض علاقوں میں بارش کی پیشگوئی بھی کی گئی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق پنجاب کے بیشتر اضلاع میں بھی موسم شدید گرم رہے گا،تاہم لاہور، حافظ آباد، شیخوپورہ، گوجرانوالہ، گجرات، سیالکوٹ، نارووال اور گردونواح میں چند مقامات پر بارش کا امکان ہے۔

 اسلام آباد اورگردونواح میں دن کے دوران موسم شدید گرم رات کے وقت مختلف مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔

 یہ بھی پڑھیں:گھر سے کروڑ وں ڈالر کا سونابرآمد،اہم شخصیت گرفتار

خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہنے کی توقع ہےجبکہ زیریں اضلاع میں شدید گرمی پڑنےکا امکان ظاہر کیا گیا ہے،چترال، دیر، سوات،ایبٹ آباد، کوہاٹ، پشاور اور مالاکنڈ کے چند مقامات پر بارش ہو سکتی ہے۔

دوسری جانب سندھ کے بیشتر اضلاع میں شدید گرمی کی لہر برقرار رہنے کی پیشگوئی کی گئی ہے جبکہ بلوچستان کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا۔