بھارت پر ایک اور حملہ، کورونا نے تباہی مچا دی،1200 ایکٹو کیسز سامنے آ گئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) بھارت میں جنگ کے خوف کےبعد اب کورونا وائرس کے بڑھتے کیسز میں اضافہ سے عوام ایک بار پھر خوف میں مبتلا ہو گئے ہیں۔پورے بھارت میں اس وقت تقریباً 1200 ایکٹو کیسز ہیں۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کےمطابق بھارت میں کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز نے ایک بار پھر لوگوں میں خوف پیدا کر دیا ہے۔ ہر روز کسی نہ کسی بھارتی ریاست میں کورونا کے نئے مریض سامنے آ رہے ہیں۔ ملک میں اب تک تقریباً 1200 ایکٹو کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں۔ اس میں دہلی، ممبئی، چنائی، احمد آباد، کیرالہ، تامل ناڈو اور اتر پردیش کے مریض شامل ہیں۔ ڈاکٹروں کے مطابق یہ Omicron وائرس کی ایک قسم ہے۔ کووڈ متاثرین میں سر درد، گلے میں خراش، بخار، سردی، پیٹ میں درد یا لوز موشن جیسے مسائل دیکھے جا رہے ہیں۔
جی ٹی بی ہسپتال نئی دہلی کے یونٹ ہیڈ آف میڈیسن ڈاکٹر امیتیش اگروال کے مطابق فی الحال اسے ہلکے انفیکشن کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔ اس لیے زیادہ گھبرانے کی ضرورت نہیں ہے۔ اس انفیکشن میں مبتلاء مریض صرف چار دنوں میں صحت یاب ہو رہے ہیں، لیکن اگر کسی کو 3 دن تک تیز بخار ہو تو ڈاکٹر سے ضرور مشورہ لیں۔ ماسک بھی منہ پر چڑھائیں اور احتیاط برتیں۔
یہ بھی پڑھیں: بانی پی ٹی آئی سے کل 6 افراد ملاقات کرینگے،فہرست بجھوا دی گئی