بانی پی ٹی آئی سے کل 6 افراد ملاقات کرینگے،فہرست بجھوا دی گئی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ارشاد قریشی) بانی پاکستان تحریک انصاف سے کل راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں رفقاء سے ملاقاتوں کا دن مقرر ہے،انتظار حسین پنجھوتھ نے 6 ملاقاتیوں کے ناموں کی فہرست جیل حکام کو بھجوا دی۔
تفصیلات کے مطابق کوآرڈینیٹر انتظار حسین پنجھوتھ کی جانب سے بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کیلئے جانے والے افراد کے ناموں کی فہرست سپرنٹڈنٹ سینٹرل جیل اڈیالہ کو بھجوا گئی ہے، فہرست میں عون عباس پبی ، فلک ناز چترالی ،اعظم سواتی ، قاضی محمد انور ، سمیع اللہ خان اور نور الحق قادری کا نام شامل کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: آئی پی ایل کا 27 کروڑ والا نکما کھلاڑی،فرنچائزر کو ایک رن بنانےپر 10 لاکھ دینے پڑے