مسجدالحرام اورمسجد نبویؐ میں خطبہ جمعہ اور نماز کادورانیہ مختصر کر دیا گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)مسجدالحرام اور مسجد نبویؐ میں خطبہ جمعہ اور نماز کا دورانیہ مختصر کر دیا گیا۔
الحرمین الشریفین میں ادارہ دینی امور کے سربراہ شیخ عبدالرحمان السدیس نے کہا ہے کہ حج سیزن میں ضیوف الرحمان کے تحفظ کی خاطر خطبہ جمعہ اور نماز کا دورانیہ مختصر کیا جائے۔
سعودی عرب میں میں شدید گرمی کی وجہ سے الحرمین الشریفین میں عازمین حج کی سہولت کے پیش نظر دینی امور کے سربراہ نے خصوصی ہدایت کی ہے تاکہ حجاج کو گرمی کی شدت سے محفوظ رکھا جا سکے۔
شیخ عبدالرحمان السدیس نے کہاہے کہ ادارہ حرمین کی جانب سے مسجد الحرام اور مسجد نبویؐ میں جمعہ کاخطبہ اور نماز کا دورانیہ کم کرکے 15 منٹ کردیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:پنجاب،خیبر پختونخوا میں طوفانی بارشیں،مظفر آباد میں کلاؤڈ برسٹ، 6 افراد جاں بحق
اس کے علاوہ تمام نمازوں کے اوقات میں بھی کمی کرتے ہوئے اذان اور اقامت کے درمیان کا وقت 5 سے 10 منٹ کر دیا گیاہے،لاکھوں عازمین حج اس وقت مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ میں موجود ہیں، شدید گرمی کی وجہ سے بیشتر معمر اور بیمار عازمین کو دشواری کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔