پیٹرولیم بحران: تعلیمی ادارے جمعہ اور ہفتہ کو بند رکھنے کا اعلان
اعلامیے کے مطابق صوبے کے تمام سرکاری و نجی تعلیمی ادارے جمعہ اور ہفتہ بند رہیں گے، جبکہ باقی 5 دن تعلیمی سرگرمیاں جاری رہیں گی،محکمہ تعلیم خیبرپختونخوا کے مطابق یہ فیصلہ 2 ماہ تک نافذ العمل رہے گا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)خیبرپختونخوا میں پیٹرولیم بحران کے پیش نظر سرکاری و نجی تعلیمی ادارے جمعہ اور ہفتہ بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
محکمہ تعلیم خیبرپختونخوا نے صوبائی کابینہ کی ہدایت کی روشنی میں تعلیمی ادارے 2 روز بند رکھنے کا اعلامیہ جاری کردیا۔
اعلامیے کے مطابق صوبے کے تمام سرکاری و نجی تعلیمی ادارے جمعہ اور ہفتہ بند رہیں گے، جبکہ باقی 5 دن تعلیمی سرگرمیاں جاری رہیں گی۔
محکمہ تعلیم کے مطابق یہ فیصلہ 2 ماہ تک نافذ العمل رہے گا، فیصلے کا مقصد پیٹرولیم بحران کے دوران ایندھن کی بچت اور آمدورفت سے متعلق مشکلات کو کم کرنا ہے۔
حکام کے مطابق فیصلے پر عمل درآمد صوبے کے تمام متعلقہ سرکاری و نجی تعلیمی اداروں پر ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں: کم از کم اجرت 44 ہزار روپے مقرر