گرج چمک کیساتھ بارش کی پیشگوئی

May 28, 2025 | 10:01:AM
گرج چمک کیساتھ بارش کی پیشگوئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ ملک کے چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کر دی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج ملک کے اکثر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے،کشمیر، گلگت بلتستان اور بالائی خیبرپختونخوا میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ آندھی چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک جبکہ میدانی علاقوں میں شدید گرم رہا، تاہم بالائی خیبرپختونخوا، خطہ پوٹھوہار، اسلام آباد، کشمیر اور گلگت بلتستان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔

یہ بھی پڑھیں: اہم شخصیت گرفتار

محکمہ موسمیات کے مطابق شہر قائد میں گرمی کی شدت برقرار ہے،موسم گرم اور مرطوب ہے،موجودہ درجہ حرارت 32ڈگری سینٹی گریڈ ہے،گرمی کی شدت 38 ڈگری تک محسوس کی جارہی ہے
مغرب سمت سے 15کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں،ہوا میں نمی کا تناسب 65فیصد سے زائد ریکارڈ کیا گیا،پاکستان کے آلودہ ترین شہروں میں کراچی چوتھے نمبر پر آگیا۔

یہ بھی پڑھیں: عید الاضحیٰ 6 جون کو ہوگی،اعلان ہو گیا

لاہور میں شمال مغربی ہوائیں چلنے سے  موسم قدرے بہتر ہے،شہر کا موجودہ درجہ حرارت 34ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا،زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 39ڈگری تک جانے کا امکان ہے اس کے علاوہ جمعہ کے روز شہر میں بارش کا امکان ہے،آئندہ 24گھنٹوں میں شہرکے موسم میں تبدیلیاں متوقع ہیں،آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں لاہور پہلے نمبر پر آ گیا۔