سعودیہ میں ایرانی عالم غلام رضا قاسمیان گرفتار

May 28, 2025 | 10:32:AM
سعودیہ میں ایرانی عالم غلام رضا قاسمیان گرفتار
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)سعودی عرب میں ایرانی عالم غلام رضا قاسمیان کو گرفتار کر لیا گیا، ایرانی عالم کو سعودی حکومت کیخلاف تنقیدی پوسٹ پر گرفتار کیا گیا ہے۔

ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ مسلم اتحاد کو نقصان پہنچانے والی کسی بھی کوشش کی مذمت کرتے ہیں، سعودی عرب سے بڑھتے تعلقات کو سبوتاژ کرنے کی اجازت نہیں دیں گے،ان کا کہنا تھا کہ ایران رواں برس حج کے نہایت مؤثر اور بہترین انتظامات کو سراہتا ہے، یہ مقدس کام کامیابی سے جاری رکھنے پر سعودی حکومت اور عوام کو مبارک باد۔

یہ بھی پڑھیں: سیمنٹ کی ریٹیل قیمت میں کمی ریکارڈ ، فی بوری کتنے کی ہو گئی

دوسری جانب ایرانی عدلیہ نے عالم کی گرفتاری کی مذمت کرتے ہوئے رہائی کا مطالبہ کیا ہے اور کہا ہے کہ ایرانی عالم کی گرفتاری غیر منصفانہ اور غیر قانونی ہے۔

 سعودی وزارت اطلاعات نے خبر پر فی الحال کوئی تبصرہ نہیں کیا ہے۔
خیال رہے کہ ایرانی عالم فریضہ حج کی ادائیگی کیلئے سعودی عرب میں موجود تھے۔