برطانیہ میں ذی الحجہ کا چاند نظر آگیا، عید الاضحیٰ 6 جون کو ہوگی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)برطانیہ میں ذی الحجہ کا چاند نظر آگیا، مسلم برادری کی اکثریت نے ایک ہی دن عید الاضحیٰ منانے کا اعلان بھی کردیا۔
مرکزی جماعت اہلِ سنت کے مطابق برطانیہ میں عید الاضحیٰ جمعہ 6 جون کو منائی جائے گی،برطانیہ میں مسلم کمیونٹی کی اکثریت نے عید الاضحیٰ ایک ہی دن منانے کا اعلان کیا ہے۔
اس کے علاوہ انڈونیشا میں عید کا چاند نظر آگیاہے ، عید الاضحی 6 جون کو ہوگی،ملائشیا میں عید کا چاند نظر نہیں آیا ، عید الاضحی 7 جون کو ہوگی۔
یہ بھی پڑھیں: شمال مغربی ہوائیں چل پڑیں،محکمہ موسمیات نے بھی بارشوں کی نوید سنا دی
عرب میڈیا کے مطابق برونائی میں عید کا چاند نظر نہیں آیا ، عید الاضحی 7 جون کو ہوگی۔
دوسری جانب پاکستان میں گزشتہ روز ذی الحجہ کا چاند نظر نہیں آیا تھا، عیدالاضحیٰ 7 جون ہفتے کو ہوگی۔