بنوں میں پولیس پر دہشتگردوں کے حملہ میں ایک اہلکار شہید ، کئی زخمی ہو گئے۔
Stay tuned with 24 News HD Android App
(عبدالقیوم وزیر) بنوں میں ہوید پولیس موبائل پر دہشتگردوں کے حملہ میں ایک اہلکار شہید ہو گیا اور کئی زخمی ہو گئے۔
دہشتگردوں کی فائرنگ سے اے ایس آئی دلنواز خان کے شہید ہونے کی اطلاع ہے۔
حملے میں متعدد اہلکار زخمی ہوگئے ہیں۔ زخمی اہلکاروں میں ضیاء اللہ اور انعام اللہ اورڈرائیور سپاہی عامر زخمیوں میں شامل ہیں۔ دہشتگردوں نے پولیس موبائل کو آگ لگا کر جلا دیا ہے۔
بنوں پولیس اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ جاری ہے ۔
پولیس کی مزید نفری کو جائے وقوعہ پر روانہ کردیا گیا۔دہشتگردوں کے خلاف بھرپور کارروائی جاری ہے اور دونوں اطراف سے فائرنگ کا تبادلہ جاری ہے
شہید اور زخمی ہونے والے پولیس اہلکاروں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں زخمیوں کا علاج معالجہ جاری ہے
یہ بھی پڑھیں: انسولین اور جان بچانے والی دواؤں کی قیمتوں میں اضافہ نہیں کیا, دواساز کمپنیوں کادعویٰ