انسولین اور جان بچانے والی دواؤں کی قیمتوں میں اضافہ نہیں کیا, دواساز کمپنیوں کادعویٰ

Mar 28, 2026 | 18:40:PM
  انسولین اور جان بچانے والی دواؤں کی قیمتوں میں اضافہ نہیں کیا, دواساز کمپنیوں کادعویٰ
کیپشن: فائل فوٹو مارکیٹ میں انسولین کی قیمت دوگنا ہو گئی ہے لیکن دوا ساز کمپنیاں کہہ رہی ہیں کہ قیمت نہیں بڑھی۔
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(بابر شہزاد ترک) پاکستان فارماسیوٹیکل مینوفیکچررز ایسوسی ایشن نے کہا ہے کہ  انسولین اور جان بچانے والی دواؤں کی قیمتوں میں اضافہ نہیں کیا گیا۔ 

آج ایسوسی ایشن نے ایک  اعلامیہ میڈیا کو جاری کیا ہے۔ اس میإ کہا گیا ہے کہ  ضروری اور جان بچانے والی ادویات کی قیمتوں میں کوئی اضافہ نہیں کیا گیا۔ ملک بھر میں ہر قسم کی ادویات وافر مقدار میں دستیاب ہیں  اور سپلائی مستحکم ہے۔

انسولین سمیت تمام لائف سیونگ ادویات کی قیمتیں حکومتی کنٹرول میں برقرار ہیں۔

حالیہ مہینوں میں ادویات کی قیمتوں میں اضافہ نہیں ہوا، اخراجات بڑھنے کے باوجود، پیٹرول، ڈیزل اور خام مال مہنگا ہونے کے باوجود ادویات کی قیمتیں برقرار رکھی گئیں۔

ملک میں ادویات کی کوئی کمی نہیں، تمام بیماریوں کی ادویات بلا تعطل دستیاب ہیں۔ اینٹی بائیوٹکس، دل، بلڈ پریشر اور شوگر کی ادویات کی فراہمی معمول کے مطابق جاری ہے۔ ویکسینز سمیت تمام ضروری ادویات کی سپلائی میں کسی قسم کا خلل نہیں۔

یہ پڑھیں:  انسولین سمیت مختلف ادویات کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ 

پاکستان میں استعمال ہونے والی تقریباً نوے فیصد ادویات مقامی سطح پر تیار کی جاتی ہیں۔ادویہ ساز کمپنیوں کے پاس خام مال اور تیار ادویات کا وافر ذخیرہ موجود ہے۔ بعض جدید ادویات کی عدم دستیابی قیمتوں کے نوٹیفکیشن میں تاخیر کے باعث ہے۔

کینسر کی جدید ادویات، ویکسینز اور امیونوگلوبیولنز کی دستیابی نوٹیفکیشن سے مشروط ہے۔منظور شدہ قیمتوں کا بروقت نوٹیفکیشن جاری ہو تو دستیابی مزید بہتر ہوسکتی ہے۔

پاکستان فارماسیوٹیکل مینوفیکچررز ایسوسی ایشن نے کہا  کہ  میڈیا غیر مصدقہ خبروں سے گریز کرے، ایسی اطلاعات مریضوں میں بے چینی پیدا کرتی ہیں