انسولین سمیت مختلف ادویات کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ
کیپشن: ادویات، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
(زاہد چودھری) ملک بھر میں مختلف ادویات کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ کر دیا گیا ۔
انسولین کی قیمت دو گنا سے بھی زائد بڑھ گئی ۔انسولین ہیوما پین ارگو ٹو کی قیمت 2200 سے بڑھ کر 4720 ہوگئی ۔
سٹرو سوڈا پیک کی قیمت 530 سے بڑھا کر 620 روپے مقرر کر دی گئی ۔
سربیکس زی ٹیبلٹ پیک 480 سے بڑھا کر 510 روپے قیمت مقرر کردی گئی،اسی طرح بیویڈوکس کی قیمت 500 سے بڑھا کر 600 روپے مقرر کردی گئی۔
تھائی رائیڈز کی دوا تھائیرونورم کی قیمت 85 سے بڑھا کر 290 روپے ،ٹائیویئر کی قیمت 805 سے بڑھا کر 930 روپے ہو گئی۔دیگر متعدد جان بچانے والی ادویات کی قیمتیں بھی بڑھ گئیں۔
یہ بھی پڑھیں:فضا علی کی شوہر کے ساتھ رومانوی گانا گاتے ویڈیو وائرل