فضا علی کی شوہر کے ساتھ رومانوی گانا گاتے ویڈیو وائرل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)حال ہی میں شادی کے بندھن میں بندھنے والی معروف اداکارہ، میزبان اورگلوکارہ فضا علی کی اپنے شوہر اعجازخان کے ساتھ رومانوی گانا گاتے ہوئے ویڈیو وائرل ہو گئی۔
فضا علی نے فوٹو زاینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر نئی ویڈیو شیئر کی جس میں اُنہیں اپنے شوہر کے ساتھ مشہور رومانوی گانا’’اک پیار کا نغمہ‘‘ گاتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔
فضاعلی نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ ماشاء اللہ، دعاؤں میں یاد رکھیں۔
معروف اداکارہ،گلوکارہ اورمیزبان کی جانب سے شیئر کی گئی یہ ویڈیو جلد ہی سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی اور صارفین کی جانب سے نوبیاہتا جوڑی کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا جا رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:پنجابی کامیڈی فلم’’ویاہ کرتارے دا‘‘ سینماؤں میں ریلیزہوگئی
واضح رہے کہ فضا علی نے عید کے پہلے دن انسٹاگرام پرشادی کا اعلان کر کے مداحوں کو خوش گوار حیرت میں مبتلا کر دیا تھا،اُنہوں نے اعجاز خان نامی شخص سے ایک سادہ اور مختصر سی تقریب میں شادی کی ہے۔