بھارتی اداکار گووندا کی اہلیہ سنیتا کے مبہم بیان نے انڈسٹری میں ہلچل مچا دی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز )بالی ووڈ سٹار گووندا کی اہلیہ سنیتا آہوجا نے رئیلٹی شو ’’لاک اپ، سچ یا سزا‘‘ کے پریمیئر کے دوران ایک مبہم اور سنسنی خیز بیان دے کر میڈیا میں بحث چھیڑ دی۔
شو کے دوران سنیتا آہوجا نے گووندا کو گولی لگنے کے واقعے کو زندگی میں کسی ’تیسری شخصیت‘ کی آمد سے جوڑتے ہوئے کہا کہ ”میرا نشانہ کبھی خطا نہیں ہوتا۔“ ان کے اس بیان نے حاضرین اور ناظرین کو حیرت میں ڈال دیا۔
میزبان فرح خان اور رتیش دیش مکھ نے جب ان سے ان کے پرانے بیان ”مجھے گووندا جیسا بیٹا چاہیے، شوہر نہیں“ کے بارے میں سوال کیا تو سنیتا نے کہا کہ محبت میں انسان کو بہت کچھ برداشت کرنا پڑتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ گووندا نے اپنی زندگی میں متعدد معاشقے کیے، تاہم انہوں نے طویل عرصے تک ان کا ساتھ نبھایا۔
گولی لگنے کے واقعے پر تبصرہ کرتے ہوئے سنیتا آہوجا نے کہا کہ ”چی چی اگر سن رہے ہو تو سن لو، گھٹنے پر گولی تب لگتی ہے جب زندگی میں کوئی تیسری عورت آ جائے۔ میں جھوٹ نہیں بول رہی، میں سچ کہہ رہی ہوں۔“ انہوں نے یہ بھی کہا کہ جب یہ واقعہ پیش آیا تو وہ ممبئی میں موجود نہیں تھیں۔
واضح رہے کہ گووندا اور سنیتا آہوجا کی شادی 1987 میں ہوئی تھی، جسے انہوں نے ابتدائی دو سال تک خفیہ رکھا تھا۔ ان کے دو بچے ٹینا آہوجا اور یش وردھن آہوجا ہیں۔
یہ بھی پڑھیں :پنجاب اسمبلی میں آج بھی اپوزیشن کا ہنگامہ، احسن رضا کے خلاف تقریریں