اسلام آباد شہر میں الیکٹرک ٹرام منصوبے پر جلد فیزیبلٹی سٹڈی کرانے کا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) چیئرمین سی ڈی اے کی زیر صدارت اسلام آباد میں ماحول دوست اور جدید عوامی نقل و حمل کے نظام کو فروغ دینے کے مقصد سے الیکٹرک ٹرام اور ای بس منصوبے کے حوالے سے اجلاس ہوا جس میں شہر میں الیکٹرک ٹرام منصوبے پر جلد فیزیبلٹی سٹڈی کرانے کا فیصلہ کیا گیا۔
اجلاس میں ممبر ایڈمن، ممبر پلاننگ و ڈیزائن، ممبر فنانس اور ڈی سی اسلام آباد سمیت سی ڈی اے کے دیگر سنئیر افسرانےشرکت کی،اجلاس میں دارالحکومت اسلام آباد میں الیکٹرک ٹرام اور الیکٹرک بسوں منصوبے کے عملی نفاذ اور انفرااسٹرکچر کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔
الیکٹرک ٹرام منصوبے کے تحت ٹرام کیلئے ڈپو، پارکنگ، چارجنگ انفراسٹرکچر اور مرمت کے جدید سہولیات شامل ہوگی،منصوبے کو جدید انٹیلیجنٹ ٹرانسپورٹ سسٹم (ITS) کے مطابق نافذ العمل بنایا جائیگا،الیکٹرک ٹرام منصوبہ مکمل طور پر جدید خطوط پر استوار، آرام دہ اور ماحول دوست منصوبہ ہوگا،اس منصوبے کو جدید ٹرانزٹ سسٹم سے مربوط کیا جائیگا۔
چیئرمین سی ڈی اے کی ہدایت کے مطابق اس منصوبے کے نظام کو مکمل طور پر ڈیجیٹل اور کیش لیس بنایا جائے،اس ماحول دوست ٹرانسپورٹ منصوبے میں کاربن کریڈٹ کے حصول کو پلاننگ فیز میں یقینی بنایا جائے۔
چیئرمین سی ڈی اے نے بتایا کہ الیکٹرک ٹرام منصوبے کو اسلام آباد کے اہم مقامات اور خصوصاً اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے منسلک کرنے کیلئے فیزیبلٹی سٹڈی کرائی جائے،اس ضمن میں تازہ ترین رائیڈر شپ کے اعداد و شمار اور مستقبل کی مانگ کو مدنظر رکھا جائے ،دارالحکومت اسلام آباد میں میں یہ تاریخی اقدام نہ صرف شہریوں کو جدید سہولیات فراہم کریگا بلکہ ماحولیاتی آلودگی میں کمی کا باعث بھی بنے گا،
چیئرمین سی ڈی اے نے مزید کہا کہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے شہریوں کو بہترین ،سستی اور ماحول دوست سفری سہولیات فراہم کرنے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جاریے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں : پی ٹی آئی کے سینیئر رہنما عمر ایوب خان کا پولیٹیکل کمیٹی میں شامل ہونے سے انکار