پی ٹی آئی کے سینیئر رہنما عمر ایوب خان کا پولیٹیکل کمیٹی میں شامل ہونے سے انکار
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)سابق اپوزیشن لیڈر اورپاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی)کے سینیئر رہنما عمر ایوب خان نےپولیٹیکل کمیٹی میں شامل ہونے سے انکارکردیا۔
عمر ایوب خان نے ٹویٹر بیان میں پی ٹی آئی پولیٹیکل کمیٹی میں شرکت سے معذرت کرتے ہوئے کہا کہ قانونی اور سیاسی مصروفیات کے باعث پولیٹیکل کمیٹی میں کردار ادا کرنا ممکن نہیں،عمر ایوب کا کہنا تھا کہ پولیٹیکل کمیٹی کی رکنیت صرف موجودہ عہدیداران تک محدود ہونی چاہیے۔
عمر ایوب خان کامزید کہنا تھا کہ عمران خان کا کارکن تھا، ہوں اور رہوں گا۔
یہ بھی پڑھیں : مسلسل غیر حاضری: سہیل آفریدی کو گرفتار کر کے عدالت میں پیش کرنے کا حکم جاری ہوگیا