مسلسل غیر حاضری: سہیل آفریدی کو گرفتار کر کے عدالت میں پیش کرنے کا حکم جاری ہوگیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) سیشن عدالت نے خیبر پختونخوا کے وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی کو گرفتار کر کے عدالت میں پیش کرنے کا حکم دے دیا۔
ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے ریاستی اداروں پرگمراہ کن الزامات لگانےکے کیس میں حاضر ہونے سے مسلسل گریز کرنے پر آج سہیل آفریدی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے۔
سیشن کورٹ نے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کو گرفتار کرکے عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیا۔
این سی سی آئی اے نے وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی کے خلاف پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر رکھا ہے۔
سینیئر سول جج عباس شاہ نے سہیل آفریدی کے خلاف کیس پر سماعت کی، عدالت نے کیس کی سماعت 10 فروری تک ملتوی کردی۔
یہ بھی پڑھیئے: دبئی دنیا کی پہلی سونے کی سڑک تعمیر کرنے کیلئے تیار