سولر سسٹم لگوانے والوں کے بجلی کے بلز دوبارہ جاری کرنے کا فیصلہ 

Jan 28, 2026 | 11:56:AM
  سولر سسٹم لگوانے والوں کے بجلی کے بلز دوبارہ جاری کرنے کا فیصلہ 
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(شاہد سپراء)لیسکو نے سولر سسٹم والے ہزاروں صارفین کے بجلی کے بلز دوبارہ جاری کرنے کا فیصلہ کر لیا۔
نیٹ میٹرنگ پراجیکٹ کے تحت ایکسپورٹ ہونیوالے یونٹس پر نئے فارمولا کے تحت بلوں میں ریلیف دیا جائیگا۔
نیٹ میٹرنگ پراجیکٹ کے تحت صارفین کو ایکسپورٹ یونٹ پر ریلیف دینے کے لئے فیصلہ کیا گیا،کمپنی نے پی پی ایم سی کے مراسلے کی روشنی میں ایکسپورٹ یونٹس غائب کر دیئے تھے۔
لیسکو نے ایکسپورٹ ہونیوالے یونٹس کی بنیاد پر صارفین کو کریڈٹ دینے کے لئے دوبارہ پرنٹنگ کا فیصلہ کیاہے ،لیسکو میں ہزاروں صارفین کو معاہدے کی خلاف ورزی کرنے پر ریلیف نہیں دیا گیا تھا۔
پاور پلاننگ اینڈ مانیٹرنگ کمپنی نے بجلی کے بلوں کی پرنٹنگ کے بعد فارمولا جاری کیا،پی پی ایم سی کے ایکسپورٹ یونٹس اور ایم ڈی آئی ریڈنگ فارمولا پر دوبارہ پرنٹنگ ہو گی۔

یہ بھی پڑھیں:وفاقی دارالحکومت میں بھی پنجاب کی طرز پر ای سٹیمپنگ کا عمل شروع
لیسکو میں سولر سسٹم والے صارفین کے میٹرز کی ریڈنگ بیس جنوری کو لی گئی اورریڈنگ لیکر ایکسپورٹ یونٹس غائب کرکے امپورٹ ہونیوالے یونٹس پر بلنگ کر دی گئی تھی۔