وفاقی دارالحکومت میں بھی پنجاب کی طرز پر ای سٹیمپنگ کا عمل شروع 

Jan 28, 2026 | 11:41:AM
 وفاقی دارالحکومت میں بھی پنجاب کی طرز پر ای سٹیمپنگ کا عمل شروع 
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(طیب سیف )اسلام آباد میں وفاقی ٹریژری نے روایتی سٹیمپ پیپرز جاری کرنا بند کر کے پنجاب کی طرز پر ای سٹیمپنگ کا عمل شروع کر دیا ۔
سٹامپ پیپرز کے حوالے سے جعلسازی کے خاتمہ کے لئے کیپٹل سٹی میں فیڈرل ٹریثری نے سٹامپ پیپر جاری کرنا بند کر دیے ہیں اوروفاقی دارالحکومت میں بھی پنجاب کی طرز پر ای سٹیمپنگ کا عمل شروع ہوگیاہے۔
فیڈرل ٹریثری کی جانب سے مزید سٹیمپ پیپرز جاری کرنے کا سلسلہ ختم کردیاگیاہے جبکہ پہلے سے جاری شدہ سٹیمپ پیپرز کو مدت ختم ہونے تک استعمال کیا جاسکے گا۔
ای اسٹامپ پراجیکٹ کے تحت اب تک 585 چالان جنریٹ کیے گئے ہیں،ای سٹیمپنگ کے حوالے سے روزانہ کی بنیاد پر تمام اعداد و شمار کا ڈیٹا مرتب کیا جا سکے گا،شہری سیٹیزن پورٹل سے باآسانی ای سٹیمپ کی تصدیق بھی کر سکیں گے۔

یہ بھی پڑھیں:ملک بھرکےلیےماہانہ ایڈجسٹمنٹ میں بجلی مہنگی ہونےکاامکان
 ای سٹیمپنگ کا مقصد جعلسازی کے خاتمے کے ساتھ ساتھ شفافیت کو یقینی بنانا ہے۔