سونے کی عالمی قیمت میں تاریخی اضافہ، فی تولہ کہاں تک جانے کا امکان ہے؟
Stay tuned with 24 News HD Android App
(اشرف خان) عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں تیزی کے ساتھ اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے اور ایک ہی دن میں 158 ڈالر فی اونس مہنگا ہو گیا۔
اس کے ساتھ ہی سونا 5240 ڈالر فی اونس کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا، جو تاریخ میں ایک اہم سنگ میل قرار دیا جا رہا ہے۔ ایک دن کے دوران سونے کی قیمت میں 3 فیصد سے زائد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
ماہرین کے مطابق امریکی ڈالر عالمی سطح پر جغرافیائی سیاسی خدشات کے باعث تقریباً چار سال کی کم ترین سطح پر آ گیا ہے، جبکہ امریکی فیڈرل ریزرو کے مانیٹری پالیسی فیصلے سے قبل سونے کی قیمتوں پر مزید دباؤ دیکھا جا رہا ہے، سال 2026 کے آغاز سے اب تک سونا تقریباً 20 فیصد مہنگا ہو چکا ہے۔
دوسری جانب سونے کی قیمت کو آسان انداز میں سمجھنے کے لیے یہ جاننا ضروری ہے کہ ایک اونس سونے میں تقریباً 31.1035 گرام ہوتے ہیں۔
اگر ایک اونس سونا 5 ہزار 200 ڈالر میں فروخت ہو رہا ہے تو ایک گرام سونے کی قیمت تقریباً 167 ڈالر بنتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:نجی سکولوں پر بڑی پابندی عائد
اسی طرح سونے کی مقامی پیمائش کے مطابق ایک تولہ میں تقریباً 11.664 گرام ہوتے ہیں، اس حساب سے ایک تولہ سونے کی قیمت تقریباً 1950 ڈالر بنتی ہے۔
پاکستان میں بھی سونے اور چاندی کی قیمتوں میں بڑا اضافہ متوقع ہے، صرافہ ڈیلرز کے مطابق مقامی مارکیٹ میں فی تولہ سونا 15 ہزار روپے تک مہنگا ہو سکتا ہے، جبکہ موجودہ قیمت 5 لاکھ 30 ہزار 526 روپے کے قریب تھی اور قیمت 5 لاکھ 45 ہزار روپے سے بھی تجاوز کر سکتی ہے۔