نجی سکولوں پر بڑی پابندی عائد

Jan 28, 2026 | 09:26:AM
نجی سکولوں پر بڑی پابندی عائد
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)محکمہ تعلیم نے سکولوں میں رہائش اختیار کرنے اور سکولوں کے اندر کمرشل سرگرمیاں کرنے کا نوٹس لیتے ہوئے ایسے کسی بھی استعمال پر پابندی لگا دی ہے۔

محکمہ تعلیم کا کہنا ہے کہ پرائیویٹ سکول کے رہائشی یا کمرشل استعمال پر مکمل پابندی عائد کر دی گئی ہے، سکول کی عمارتیں صرف تعلیمی مقاصد کے لیے استعمال ہوں گی، سکولوں میں دکانیں یا رہائش بنانا قوانین کی سنگین خلاف ورزی ہے۔

محکمہ تعلیم سندھ نے تمام نجی سکولوں کی انسپکشن کا فیصلہ کر لیا ہے، سکولوں کو اسٹرکچرل فٹنس سرٹیفکیٹ جمع کروانا ہوگا، خستہ حال یا غیر محفوظ عمارتوں میں قائم سکول خالی کرانے کی ہدایت جاری کردی گئی ہے۔

محکمہ تعلیم نے کہا کہ اس پابندی کی خلاف ورزی کرنے پر سکول کی رجسٹریشن معطل یا منسوخ کر دی جائے گی، اور غیر تعلیمی سرگرمی پائے جانے پر سکول سیل کیے جا سکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:ایران کے خلاف کسی حملے کیلئے فضائی حدود یا سرزمین استعمال نہیں ہونے دینگے:سعودی عرب

محکمہ تعلیم نے خبردار کیا ہے کہ سکولوں کے اندر کسی بھی حادثے کی صورت میں مکمل ذمہ داری اسکول انتظامیہ پر عائد ہوگی۔