پاکستان :سمندری خوراک کی برآمدات میں تاریخی اضافہ ریکارڈ
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)بلیو اکانومی میں بڑی پیشرفت ہو گئی، سمندری خوراک کی برآمدات میں تاریخی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
وزارتِ بحری امور کے مطابق بلیو اکانومی میں اہم پیشرفت ہوئی ہے اور 2 سال میں پاکستانی سی فوڈ برآمدات میں 38فیصد نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
وزارتِ بحری امور نے بتایا کہ سی فوڈ برآمدات24-2023 میں 406 ملین ڈالر تھیں اور اب 26-2025 میں یہ برآمدات 568 ملین ڈالر تک پہنچ گئی ہیں۔
مزید پڑھیں:کسٹمز کے فالتو ملازمین کو مختلف شعبہ جات میں منتقل کیا جا رہا ہے
وزارتِ بحری امور کے مطابق پاکستانی سی فوڈ چین، جاپان، سعودی عرب، یو اے ای اور امریکا سمیت عالمی منڈیوں تک جا رہی ہے۔
ر پورٹ کے مطابق یورپی یونین کی2007 کی پابندی کے بعد پاکستانی سی فوڈ پھریورپ میں اعتماد بحال کررہی ہیں۔